سانحہ صفورہ کے ملزموں کی شناخت پریڈ‘گواہوں نے شناخت کر لیا

سانحہ صفورہ کے ملزموں کی شناخت پریڈ‘گواہوں نے شناخت کر لیا
سانحہ صفورہ کے ملزموں کی شناخت پریڈ‘گواہوں نے شناخت کر لیا

  


کراچی ( صباح نیوز)سانحہ صفورہ کے گرفتار ملزموں کی شناخت پریڈ جو ڈیشل مجسٹریٹ غلام مصطفی کی عدالت میں ہوئی جہاں پانچ گواہوں نے ملزم طاہر حسین اور سعد عزیز کو شناخت کر لیا ۔ گزشتہ روز پولیس نے درخواست کے ذریعہ عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزمان کی شناخت پر یڈ کروانی ہے لہذا اس کے لیے تاریخ دی جائے ۔ دونوں ملزمان کو جمعہ کے روز پولیس نے عدالت میں پیش کیا اس موقع پر واقعہ کے پانچ عینی شاہدین جس میں تین خواتین اور دو مرد شامل تھے انہوں نے ملزمان کو شناخت کر لیا اور واردات میں ان کے ملوث ہونے کی نشاندہی کر دی ۔ گواہوں نے عدالت کو بتایا واقعہ کے وقت ایک گاڑی موقع واردات سے دورکھڑی تھی ،سعد عزیز کے ہاتھ میں کیمرہ تھا ۔ دونوں ملزمان ہاتھوں میں اسلحہ اٹھائے بس کے سامنے پہنچے اور انہوں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ شناخت پریڈ کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو دوبارہ پولیس تحویل میں دے دیا ۔

مزید : کراچی


loading...