امریکہ کا پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیر مقدم
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کےلئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے۔وائٹ ہاﺅس کے ترجمان جان کربی نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات مثبت پیشرفت ہے ، امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہو،دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی سے کسی کوفائدہ نہیں ہوگا،دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔