شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع ،نوازشریف خود پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع ،نوازشریف خود پاکستان کی نمائندگی کررہے ...
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع ،نوازشریف خود پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں

  


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس شروع ہو گیاہے جس میں پاکستان کی نمائندگی خود وزیراعظم نوازشریف کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم 2001میں عمل میں آئی جبکہ چین روس،کرغستان ،ازباکستان ،قازقستان ،تاجکستان شنگھائی کونسل کے رکن ممالک ہیں ۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی ،چینی صدر شی چن پنگ اور افغان صدراشرف غنی سے ملاقاتیں کیں ،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کو دنیا میں دونوں ممالک کے آپسی تعلقات کے آگے بڑھنے کے حوالے سے بہت اہم قرار دیا گیاہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...