وزیر اعلی سندھ کا ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے پر نوٹس ،محکموں کے سیکرٹریز طلب

وزیر اعلی سندھ کا ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے پر نوٹس ،محکموں کے سیکرٹریز ...
وزیر اعلی سندھ کا ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے پر نوٹس ،محکموں کے سیکرٹریز طلب

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے محکموں کے سیکرٹریز کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی قائم علی شاہ نے وفاق سے سندھ میں منتقل محکوموں کے ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو طلب کرتے ہوئے 4بجے اجلاس بلا لیا ہے ۔قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی ملازمین کو مستقل کرنے کا بل منظور کر چکی ہے ،بل پاس ہونے کے باوجود ملازمین کو مستقل کیوں نہ کیا گیا ۔وزیر اعلی سندھ نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعدملازمین کو مستقل نہ کیا جانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ واضح رہے کہ 18ویں ترمیم کے بعدہیلتھ ، ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ میں آگئے تھے ۔

مزید : کراچی


loading...