سابق آرمی چیف کے بھائی کی کرپشن پر جنرل راحیل شریف کا چیئرمین نیب کو ایساجواب کہ دل باغ باغ ہوجائے

سابق آرمی چیف کے بھائی کی کرپشن پر جنرل راحیل شریف کا چیئرمین نیب کو ایساجواب ...
سابق آرمی چیف کے بھائی کی کرپشن پر جنرل راحیل شریف کا چیئرمین نیب کو ایساجواب کہ دل باغ باغ ہوجائے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رﺅوف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے جی ایچ کیو کے دورے کے موقع پر سابق آرمی چیف جرنل کیانی کے بھائیوں کے معاملات پر جنرل راحیل شریف کی رائے لینے یا بلیک میل کرنے کی کوشش کی تو اُنہوں نے کہاکہ کوئی کسی کا بھی بھائی ہو، آپ کارروائی کریں ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ چیئرمین نیب کو جی ایچ کیو بلایاگیا ، وہ اپنی طرف سے باتوں باتوں میں یہ پوچھنے یابلیک میل سمجھ لیں ، گئے تھے ، آرمی چیف سے ملاقات کے دوران باتوں باتوں میں کہاکہ کچھ سابق کیسز تھے ، ڈی ایچ اے ویلی وغیرہ کیاکریں گے اور ان کا اشارہ اشفاق پرویز کیانی کے بھائیوں کی طرف تھا، ذرائع نے تصدیق کی کہ جنرل راحیل شریف نے بھی کسی کا نام نہیں لیا اور کہاکہ جوبھی ہو، جہاں بھی ہو، آپ اپنی کارروائی کریں ۔ ایکٹودکھائی دینے والے چیئرمین نیب کی تھوڑی نہیں ہوئی کیونکہ وہ اپنی طرف سے بلیک میل کرنے کی کوشش کرنے گئے تھے ۔

عامرمتین نے کہاکہ اس سے پہلے الزام لگتاآیاہے کہ سویلین کا احتساب ہوتاہے ، اگر جنرلز کیخلاف کارروائی ہوئی تو مجموعی تاثر پیداہوگاجوکہ ایک اچھی خبر ہے ،ویسے حیران کن بات ہے کہ ڈیڑھ عشرہ پہلے کے کیسز بھیجے گئے جن میں جان ہی نہیں ، جلدی میں ہونیوالی کارروائی میں سب بچ جائیں گے ، عدالت کو چاہیے کہ تحقیقات دیکھے یا کوئی کمیشن بنادے جو شفاف اوراطمینان بخش تحقیقات کرے ۔

رﺅو ف کلاسرا نے کہاکہ عدالت مانیٹرنگ کمیشن بنادے تو بہتر ہے ، اس کیلئے طارق کھوسہ اور شعیب سڈل بہترین نام ہیں جو کسی کے دباﺅ میں نہیں آتے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...