پنجاب حکومت اور فلور ملز مالکان میں مذاکرات کامیاب‘ ہڑتال کی کال واپس لے لی

پنجاب حکومت اور فلور ملز مالکان میں مذاکرات کامیاب‘ ہڑتال کی کال واپس لے لی
پنجاب حکومت اور فلور ملز مالکان میں مذاکرات کامیاب‘ ہڑتال کی کال واپس لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فلور ملز مالکان نے سیلز ٹیکس کیخلاف کل ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا جس پر حکومت پنجاب اور فلور ملز مالکان کے درمیان مذاکرات ہوئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے مطالبات پورے کئے جانے کی یقین دہانی پر فلور ملز مالکان نے ہڑتال واپس لینے کا اعلان کر دیا۔حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ چوکر پر ٹیکس نہیں لیا جائیگاجس پر فلور ملز مالکان نے ہڑتال کی کال واپس لیتے ہوئے کہا ہے فلور ملیں آٹے کی فراہمی جاری رکھیں گی۔

مزید :

لاہور -