تربت ‘فائرنگ واقعات ، کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر سمیت 9افرادہلاک

10 جولائی 2015 (15:40)

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک)تربت میں دو مختلف واقعات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے9افراد ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے 6افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیااور فرار ہو گئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں کالعدم تنظیم کا سابق کمانڈر ، اسکا بھائی اور4 محافظ بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ہوشاپ سے تین افرادکی لاشیں ملی ہیں انہیں بھی فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں