سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات کراچی تک محدود کر دیئے ،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات کراچی تک محدود کر دیئے ،نوٹیفکیشن جاری
سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات کراچی تک محدود کر دیئے ،نوٹیفکیشن جاری

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات صرف کراچی تک ہی محدود کردیئے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کے مطابق سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات سے متعلق وفاق کو خط لکھا اور وفاق کی منظوری کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دی گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے دائرہ اختیار میں کراچی کے علاوہ کوئی اور علاقہ نہیں آتا یعنی رینجرز کراچی کے علاوہ کسی شہر میں کارروائی نہیں کرسکتی ،اگر کوئی مجرم کراچی سے کسی اور شہر چلا جائے تو رینجرز کے پاس اسے گرفتار کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...