پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت مل گئی ،نریندر مودی کی نوازشریف کو مبارک باد:بھارتی میڈیا

پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت مل گئی ،نریندر مودی کی ...
پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت مل گئی ،نریندر مودی کی نوازشریف کو مبارک باد:بھارتی میڈیا

  


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت مل گئی ہے جس پربھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے نوازشریف کو مبار کباد بھی پیش کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے رکن شنگھائی تعاون تنظیم میں رکن کی حیثیت سے شرکت کی اور اجلاس سے خطاب بھی کیا ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ رکنیت کے معاہدوں پر دستخط کے بعد نریندرمودی نے وزیراعظم نوازشریف کو مبارک باد بھی پیش کی ۔اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم میں نوازشریف نے بھارتی ہم منصوب نریندرمودی ،چینی صدر شی چن پنگ اور افغان صدر سے ملاقات بھی کی جس دوران تمام مما لک سربراہان نے آپس میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...