آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ ، پاک فوج تشدد کی راہ چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے: راحیل شریف

آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ ، پاک فوج تشدد کی راہ چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والوں کو ...
آرمی چیف کا دورہ کوئٹہ ، پاک فوج تشدد کی راہ چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے: راحیل شریف

  


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سدرن کمانڈ کا دورہ کیاہے ۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا جس میں انہیں کمانڈر سدرن کمانڈر  لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان  جنجوعہ نے   بلوچستان کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی ہے ۔ بریفنگ میں آرمی چیف کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ  پاک فوج تشدد کی راہ چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے اورامن کی خاطر ہتھیار ڈالنے والوں کی مکمل حمایت بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا جامع سول ملٹری نقطہ نظر سیکورٹی کے لیے بہت ضروری ہے ۔  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن ، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاک فوج صوبائی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایف سی کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان توانائی اور تجارت کے لیے علاقائی حب ہے اور اس کو پر امن بنانے کے لیے پاک فوج مکمل تعاون کرے گی ۔

مزید : کوئٹہ /اہم خبریں


loading...