وزیر اعظم نواز شریف کی روسی صدر رولادی پیوٹن سے ملاقات ، ایس او سی کی رکنیت لے کر دینے کا شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم نواز شریف کی روسی صدر رولادی پیوٹن سے ملاقات ، ایس او سی کی رکنیت لے ...
وزیر اعظم نواز شریف کی روسی صدر رولادی پیوٹن سے ملاقات ، ایس او سی کی رکنیت لے کر دینے کا شکریہ ادا کیا

  


اوفا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف اور روسی صدر رولادی میر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور روسی صدر رولا دی پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کی رکنیت دلوانے میں مدد فراہم کرنے پر روس کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ درینہ تعلقات چاہتا ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ ان تعلقات کو مزید وسعت دی جائے ۔ وزیر اعظم پاکستان نے مزید کہا ہے کہ پاکستان دفاع اور توانائی سمیت دیگر معاملات پر بھی روس کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہشمند ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...