سعید اجمل کی ”جادوگری“ چل گئی، شاندار کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کر دیئے

سعید اجمل کی ”جادوگری“ چل گئی، شاندار کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کر دیئے
سعید اجمل کی ”جادوگری“ چل گئی، شاندار کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند کر دیئے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے جادوگر سپنر سعید اجمل کا جادو ایک بار پھر چل گیا ہے اور انہوں نے نئے ایکشن کے ساتھ پہلی بار ٹیسٹ میچ میں ناصرف 5 سے زائد وکٹیں حاصل کر لی ہیں بلکہ اپنی ٹیم کو ایک اننگز کی فتح سے ہمکنار بھی کرا دیا ہے۔

ان کی اس کارکردگی پر ووسٹرشائر کائونٹی کے بائولنگ کوچ میٹ میسن نے دنیا بھر کے بلے بازوں کو متنبہ کیا ہے کہ سعید اجمل کا ”جادو“ ابھی ختم نہیں ہوا اور وہ اپنے نئے ایکشن کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سے پہلے جیسے ہی خطرناک بائولر بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل نے ہیمشائر کے خلاف حالیہ میچ میں 100 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کرکے ووسٹرشائر کو ایک اننگ سے فتح دلوائی اور یہ پہلے موقع ہے کہ سعید اجمل نے ایکشن کی تبدیلی کے بعد کسی میچ میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔

میٹ میسن کا کہنا تھا کہ ووسٹرشائر کیلئے اجمل کی میچ وننگ کارکردگی ان کی سخت محنت کا ثبوت ہے جسے قومی سلیکٹرز کو دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جادوگر کی ”جادوگری“ کا تمام تر سہرا سعید اجمل کو ہی جاتا ہے جنہوں نے ناصرف اپنا ایکشن تبدیل کیا بلکہ انہوں نے آﺅٹ کرنے کیلئے نئے طریقے بھی تلاش کر لئے ہیں۔ میسن نے سعید اجمل کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سعیداجمل ایکشن میں تبدیلی کے بعد بہت جلد قومی ٹیم میں واپس آئے اور یہی وجہ ہے کہ وہ پہلے سے کافی مختلف دکھائی دیئےتاہم ہیمشائر کے خلاف ان کی کارکردگی سےپاکستانی سلیکٹر کا اعتماد بحال ہونا چاہئیے۔ 

مزید : کھیل


loading...