نواز شریف نے مودی کے ساتھ ملاقات میں ہلکے پن کا مظاہرہ کیا: جنرل (ر) حمید گل

نواز شریف نے مودی کے ساتھ ملاقات میں ہلکے پن کا مظاہرہ کیا: جنرل (ر) حمید گل
نواز شریف نے مودی کے ساتھ ملاقات میں ہلکے پن کا مظاہرہ کیا: جنرل (ر) حمید گل

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں ہلکے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) حمید گل کا کہنا تھا کہ مودی دباﺅ میں تھے اور ہمارے پاس ایسی وزن دار چیزیں تھی جس پر مودی مزید دباﺅ میں آ  سکتے تھے لیکن نواز شریف کچھ بھی نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین راہداری پر بھارت نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ قبول کیا لیکن ایسا لگتا ہے نواز شریف نے ہلکے پن کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ہمارا مقدمہ اقوام متحدہ سے گھسیٹ کر باہر لے آئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...