نواز اور زرداری میں سے کسی ایک کے ساتھ ڈنر کرنے کا کہا گیا تو رائیونڈ چلا جاﺅں گا : پرویز مشرف

نواز اور زرداری میں سے کسی ایک کے ساتھ ڈنر کرنے کا کہا گیا تو رائیونڈ چلا ...
نواز اور زرداری میں سے کسی ایک کے ساتھ ڈنر کرنے کا کہا گیا تو رائیونڈ چلا جاﺅں گا : پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کو سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے کہنے پر واپس آنے دیا تھا کیونکہ وہ انتقامی سیاست کے قائل نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ان کی کن پٹی پر پستول رکھ کر کہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری میں سے کسی ایک کے ساتھ ڈنر کرو تو وہ نواز شریف کے ساتھ ڈنر کریں گے اور رائےونڈ چلے جائیں گے۔ سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کیس میں جس کسی کی بھی والدہ نے درخواست کی تو اسے رہا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو معاہدے کی خلاف ورزی کر کے پاکستان آئی تھیں پھر سعودی شہزادے شاہ عبداللہ نے کہا کہ نواز شریف کو بھی واپس آنے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ عبداللہ کی درخواست پر انہیں بھی آنے دیا جبکہ انہوں نے سعودی فرمانروا کی درخواست پر انہیں دس سال کےلئے چھوڑا تھا۔پرویز مشرف نے کہا کہ ان کی کبھی خواہش نہیں تھی کہ نواز شریف کو پھانسی دی جائے ۔ جبنواز شریف گرفتار تھے توان کی والدہ نے انہیں خط لکھا تھا کہ انہیں باہرجانے دیں جس پر انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت دی۔انہوں نے کہاکہ میں انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، نواز شریف کیس میں مجھے جس کسی کی والدہ نے بھی درخواست کی اسے رہا کر دیا تھا۔
سابق صدر نے کہا کہ 2002ءمیںانہوں نے غلط فیصلہ کیا تھا اور انہیں دو سال بعد نہیں بلکہ پانچ سال بعد الیکشن کرانا چاہیے تھے کیونکہ دو سال کے بعد الیکشن کرانے کی وجہ سے تین سال تک صرف 17لوگوں کے ساتھ حکومت کرنا پڑی۔پرویز مشرف نے کہا کہ انہیں پاکستان کو ٹھیک کرنے کےلئے پانچ سال اور مانگنے چاہیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز نے انہیں آئی ایم ایف کو غلط اعداد و شمار جاری رکھنے کا مشورہ دیالیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ آئی ایم ایف کو سچ بتائیں گے۔
اپنے اوپر لگنے والے غداری کے الزامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف غدار نہیں ہو سکتا اور ان پر لگنے والے الزمات کے باعث انہیں ہنسی اور غصہ آتا ہے ۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ بریگیڈیئر طارق محمود نے انہیں ایس ایس جی جوائن کرنے کا کہا تھا اوروہ فوج میں کامیاب صرف ایس ایس جی کی وجہ سے ہیں۔اپنے شوق کے حوالے سے ا نہوں نے کہا کہ کتے ہمیشہ انہیں بہت پسند رہے ہیں کیوں کہ یہ سب سے زیادہ وفادار جانور ہے ۔انہوں نے کہا کتا ہمیں اچھی نسل کا ہونا چاہیے اور اپنے کتے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کے چھوٹے کتے کا نام پاشا ہے۔

مزید :

کراچی -