وہ پودے جو آپ اپنے گھر میں رکھ لیں تو چند دن میں ہی آپ کے پھیپھڑے بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے، خصوصاً تمباکو نوش افراد کے لئے انتہائی مفید معلومات

وہ پودے جو آپ اپنے گھر میں رکھ لیں تو چند دن میں ہی آپ کے پھیپھڑے بالکل نئے ...
وہ پودے جو آپ اپنے گھر میں رکھ لیں تو چند دن میں ہی آپ کے پھیپھڑے بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے، خصوصاً تمباکو نوش افراد کے لئے انتہائی مفید معلومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) پودوں کا گھروں میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ان کی گھر میںموجودگی سے جہاںدرجہ حرارت کنٹرول میں رہتا ہے وہیں ان کی وجہ سے فضا صاف ہوتی ہے اور ایسی فضا میں سانس لینے سے پھیپھڑے نئے جیسے ہوجاتے ہیں۔ان پودوں کی وجہ سے formaldehyde(کارپٹ اور پلاسٹک اشیا میںپایا جاتا ہے)سے بھی نجات ملتی ہے۔
Spider Plant
یہ درمیانی سے تیز روشنی کے درمیان اچھا کام کرتا ہے۔اسے اچھی طرح پانی دیں اور نیم خشک ہونے کے بعد اس کا فائدہ دیکھیں۔
Peace Lily
یہ درمیانی روشنی میں بہترین طریقے سے کام کرتا ہے،اسے استعمال کے دوران مٹی کو نرم رکھیں۔
Bamboo Palm
یہ مرطوب آب و ہوا میں اچھا کام کرتا ہے اور اسے بھی درمیانی سے تیز روشنی میں گھر میں رکھنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔
Janet Craig
اسے تیز روشنی میں رکھیں لیکن خیال رہے کہ اس پر سورج کی براہ راست روشنی نہ پڑے۔
Snake Plant
یہ ہر طرح کی روشنی میں نشوونما پاسکتا ہے،یہ دیرپا پودا بھی کمرے کی فضا کے لئے فائدہ مند ہے۔خیال رہے کہ اس حد سے زیادہ پانی نہ دیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -