وہ آدمی جس کے سر کی قیمت داعش نے 50 لاکھ روپے مقرر کردی، یہ آدمی کون ہے؟ یہ کوئی عالمی لیڈر نہیں بلکہ اس کی حقیقت جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

وہ آدمی جس کے سر کی قیمت داعش نے 50 لاکھ روپے مقرر کردی، یہ آدمی کون ہے؟ یہ کوئی ...
وہ آدمی جس کے سر کی قیمت داعش نے 50 لاکھ روپے مقرر کردی، یہ آدمی کون ہے؟ یہ کوئی عالمی لیڈر نہیں بلکہ اس کی حقیقت جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی اور بلغاریہ کی سرحد پر مسلمان پناہ گزینوں کی زندگی اجیرن کرنے والا بلغاریہ کا شہری خود ایک ایسی مصیبت میں پھنس گیا ہے کہ جس سے اس کا نکلنا ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ شدت پسند تنظیم داعش نے اس کے سر کی قیمت مقرر کرتے ہوئے اس کے قتل کا حکم جاری کردیا ہے۔
اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ ڈنکو والیو اپنے گینگ کے ساتھ آرمرڈ گاڑیوں میں سوار ہوکر بلغاریہ کی ترکی کے ساتھ ملحقہ سرحد پر پٹرولنگ کرتا ہے اور یورپ میں داخل ہونے والے مسلمان پناہ گزینوں کا تعاقب کرتا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں جب والیو کی پناہ گزینوں کے خلاف سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آئیں تو اس نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ وہ ہر غیر قانونی پناہ گزین کو دہشت گرد سمجھتا ہے۔ اس نے پناہ گزینوں پر ظلم و تشدد کے الزامات کو یہ کہہ کر رد کردیا کہ اس کے لئے یہ ایک کھیل ہے اور کھیل کو ظلم و تشدد کا نام نہیں دیا جاتا۔

وہ آدمی جس نے داعش کی بنیاد رکھی لیکن بہت کم لوگوں کو اس کے بارے میں معلوم ہے، یہ البغدادی نہیں بلکہ۔۔۔ ایسا تہلکہ خیز انکشاف منظر عام پر کہ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی
وہ اپنے گینگ کے ساتھ گھوڑوں پر سوار ہوکر اور کتوں کی مدد سے بھی پناہ گزینوںکو تلاش کرتا رہا ہے۔ مصیبت کے مارے پناہ گزین اسے جہاں بھی ملتے ہیں وہ انہیں گھسیٹتا ہوا پولیس کے پاس لیجاتا ہے۔ وہ اپنے بیانات میں خود تسلیم کرچکا ہے کہ متعدد مواقع پر اس نے مسلمان پناہ گزینوں کو زخمی کیا ہے اور انہیں موت کی دھمکیاں دی ہیں۔

داعش کی جانب سے اس کے سر کے بدلے 50 ہزار ڈالر (تقریباً 50 لاکھ پاکستانی روپے) کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پرسامنے آنے والے داعش کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی ڈنکو والیو کو مارنے کے بعد اس کے قتل کی تصاویر یا ویڈیو ثبوت کے طور پر پیش کرے گا اسے فوری طور پر انعام سے نواز دیا جائے گا۔