قیدی جیل توڑ کر باہر نکل آئے، لیکن وجہ ایسی کہ انہیں سزا دینے کی بجائے حکومت بھی اس اقدام کی تعریف پر مجبور ہوگئی
نیو یارک (نیوز ڈیسک) جیل میں قیدخطرناک قیدی فرار ہونے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں اور اس کوشش میں انہیں جیل کے محافظوں کو ہلاک بھی کرنا پڑے تو اس سے گریز نہیں کرتے، مگر امریکا کی ایک جیل میں قیدی ایک گارڈ کی جان بچانے کے لئے جیل کی سلاخیں توڑ کر باہر نکل آئے۔
اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ریاست ٹیکساس کی پارکر کاﺅنٹی جیل میں ایک بیرک کے سامنے موجود گارڈ کی طبیعت اچانک اس قدر بگڑی کہ وہ بیہوش کر زمین پر گر گیا۔ اس کے سامنے سلاخوں کے پیچھے موجود قیدیوں نے جب اسے بیہوش کر زمین پر گرتے دیکھا تو مدد کیلئے چلانے لگے مگر قریب کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ جب ان قیدیوں نے دیکھا کہ گارڈ کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے تو انہوں نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے قید خانے کا جنگلہ توڑا اور گارڈ کی مدد کیلئے باہر نکل آئے۔ انہوں نے زمین پر بے حس و حرکت پڑے گارڈ کے دل کی دھڑکن بحال کرنے کی کوشش شروع کر دی اور اسی دوران مدد کیلئے بھی پکارتے رہے۔ بلاآخر ان کی آواز سن کر جیل کا عملہ اور دیگر گارڈ بھاگتے ہوئے آئے اور بیہوش گارڈ کو اٹھا کر ہسپتال لے گئے۔
پیسے کا نشہ، انتہائی امیر باپ کی بگڑی اولاد پاکستانی نژاد نوجوان کی برطانیہ کی سڑک پر ایسی شرمناک حرکت کہ ہر پاکستانی کو شرمندہ کردیا
ایک قیدی نیک کیلٹن نے بتایا کہ وہ گارڈ کے ساتھے ہنسی مزاح میں مصروف تھے کہ وہ اچانک بیہوش ہوکر گر پڑا۔ اس کا کہنا تھا کہ گارڈ کی مدد کیلئے نکلنا انتہائی خطرناک تھا کیونکہ دیگر اہلکار انھیں گولی مار سکتے تھے لیکن انھوں نے ایک مرتے ہوئے شخص کی جان بچانے کیلئے یہ خطرہ بھی مول لے لیا۔
پارکر کاﺅنٹی کے سارجنٹ ریان سپیگل نے بتایا کہ وہ جب شور ن کر پہنچے تو انھیں لگا کہ قیدیوں نے جیل توڑ کر گارڈ پر حملہ کر دیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی بندوق فائر کرنے کیلئے تیار تھی کہ خوش قسمتی سے انھیں صورتحال کا اندازہ ہو گیا۔ انھوں نے اس بات پر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا کہ قیدیوں نے خود کو خطرے میں ڈال کر مرتے ہوئے پولیس والے کی جان بچانے کا قابل تعریف قدم اٹھایا تھا ۔

