سرکاری خدمات کی برآمدات میں 20فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

سرکاری خدمات کی برآمدات میں 20فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں سال 2015۔16ء کے دوران سرکاری خدمات کی برآمدات میں 20فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اپریل 2015۔16ء کے دوران حکومتی خدمات کی برآمدات 1.78ارب ڈالر تک کم ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق خدمات کے شعبہ کی مجموعی برآمدات میں گورنمنٹ کی خدمات کی برآمدات کا حصہ 40فیصد تک کم ہو گیا جو گزشتہ مالی سال میں 42.7 فیصد جبکہ مالی سال 2012۔3ء کے دوران 52.3فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید :

کامرس -