بینک آف انگلینڈ نے برطانوی بینکوں کو مزید3.1بلین پاؤنڈفراہم کردیئے

بینک آف انگلینڈ نے برطانوی بینکوں کو مزید3.1بلین پاؤنڈفراہم کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آن لائن) یورپی یونین سے انخلاء بارے ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد پیدا ہونے والے مالیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے بینک آف انگلینڈ نے برطانوی بینکوں کو مزید3.1بلین پاؤنڈفراہم کردیئے۔ 23جون کے ریفرنڈم کے بعد بینک آف انگلینڈ کی جانب سے مسلسل تیسری مرتبہ برطانوی بینکوں کو کیش فراہم کی گئی ہے۔ بینک آف انگلینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ایک مہینے میں بینکوں کو رقوم کی فراہمی کی نیلامی کی گئی ہے۔نئے قواعد کے مطابق بینکوں، بلڈنگ سوسائیٹیز اورڈیلروں کو مارگیج لون جیسے اثاثوں کے بدلے میں بینک آف انگلینڈ کی جانب سے کیش کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ یہ رقوم چھ مہینے کے عرصے میں واپس کی جائے گی۔ گذشتہ ہفتے بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنے نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر منی مارکٹیس میں 250 ارب پاؤنڈ شامل کئے جاسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -