پاکستان میں کل کاشت کردہ رقبہ کے 2.8 فیصد پر سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں،محکمہ زراعت

پاکستان میں کل کاشت کردہ رقبہ کے 2.8 فیصد پر سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں،محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(اے پی پی)محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سبزیات پاکستان کے کل کاشت کردہ رقبہ کے 2.8 فیصد پر کاشت کی جاتی ہیں۔ سبزیوں کے کل کاشت کردہ رقبہ کا 50 فیصد اور پیداوار کا 60 فیصد حصہ پنجاب میں ہے۔ پنجاب میں تقریباً 36 سبزیات موسم گرما و سرما میں کاشت کی جاتی ہیں۔ سبزیاں ہماری خوراک کا اہم جزو ہیں کیونکہ یہ ہمیں وٹامن، لحمیات، نمکیات، تیل، پانی اور فائبر مہیا کرتی ہیں۔
ان کا استعمال براہ راست جیسا کہ سلاد کی شکل میں ابال کر یا ہنڈیا میں پکا کر یا کچھ سبزیات مصالحہ جات کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔ جن سے نہ صرف خوراک کو خوش ذائقہ بنایا جاتا ہے بلکہ ان کی غذائی و طبی اہمیت بھی مسلمہ ہے ۔سبزیوں کی فصلات پر مختلف بیماریاں حملہ آور ہو کر پیداوار کو نقصان پہنچاتی ہیں جن کا بروقت تدارک انتہائی ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -