اداکارہ انجمن24جولائی کو61ویں سالگرہ منائیں گی
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن24جولائی کو61ویں سالگرہ منائیں گی ۔سوشل میڈیا کے مطابق انجمن 24جولائی1955 ء کو ملتان میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں لاہور آ گئیں ۔ انہوں نے 1978 ء میں فلم ’’خوبصورت‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ۔ اداکارہ انجمن نے 1995 ء میں فلم ’’چوہدرانی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں بے شمار فلموں میں کام کیا جس میں سلطان راہی (مرحوم )کے ساتھ 129فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنا انکا منفرد ریکارڈ ہے جسے شاید انڈسٹری میں نہ توڑا جا سکے ۔ اس کے علاوہ انجمن نے علی اعجاز کے ساتھ بھی مزاحیہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
