فلم '’موہن جو دڑو ‘کے نئے گانے ’’تو ہے‘‘کی ویڈیو جاری

فلم '’موہن جو دڑو ‘کے نئے گانے ’’تو ہے‘‘کی ویڈیو جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن کی نئی رومانٹک اور ایڈونچر سے بھرپور فلم’موہن جو دڑو‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ریتھک روشن اور پوجا ہیج پر فلمائے جانے والے گانے ’’تو ہے‘‘کو اے آر رحمٰن اور سانہ موئیدوتی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول جاوید اختر نے لکھے ہیں۔آشوتوش گواریکرکی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’موہن جو دڑو‘کی کہانی پاکستان کے صوبے سندھ کے قبل مسیح کے آثار قدیمہ’ موہن جو دڑو‘ 'پر مبنی ہے جس میں ریتھک روشن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سابقہ مس انڈیا پوجا ہیج ریتھک روشن کے مدِمقابل نظر آئیں گی۔واضح رہے بالی ووڈ کی نئی فلم’موہن جو دڑو‘رواں سال 12اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -