میں عامر اور سلمان ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں ، شاہ رخ خان
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ سلمان اور عامر خان کو جب سے جانتا ہوں دونوں شروع سے ہی بہت مہربان ہیں جب کہ ہم تینوں ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میں، سلمان خان اور عامر خان ایک دوسرے کوبہت پسند کرتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ دونوں مجھ سے بڑے فنکار ہیں اوریہ بات ہم تینوں میں سے کسی بھی پوچھی جائے تو جواب تینوں سے ہی یہی ملے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہم تینوں ایک دوسرے کو اتنا پسند کرتے ہیں جو احترام سے بھی بڑھ کرہے۔بالی ووڈ خان نے ماضی کی یادوں کوتازہ کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں اداکارسلمان اورعامر شروع سے ہی بہت مہربان ثابت ہوئے ہیں جب سے میں انہیں جانتا ہوں۔ عامرخان کے حوالے سے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ وہ بہت احترام کرنے والے شخص اورباوقارانسان بھی ہیں۔
عامر کی نئی آنے والی فلم ‘‘دنگل’’ کے پوسٹر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت شاندار ہے جو انہیں بہت پسند آیا۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ ہم تینوں اتنا کام کرکے اب اس مقام پرپہنچ چکے ہیں کہ ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں جب کہ اداکار کا سلمان خان کی نئی بلاک بسٹر فلم ‘‘سلطان’’ کے حوالے سے کنگ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم تاحال نہیں دیکھی ہے البتہ یہ سنا ضرورہے کہ فلم بہت اچھی ہے، وقت ملتے ہی دبنگ خان کی فلم ضروردیکھوں گا کیونکہ فلم میں سلمان خان نے میری تعریف کی ہے لہذا فلم دیکھنے کے بعد دبنگ سپر اسٹار کی تعریف کا شکریہ بھی ادا کروں گا۔
