نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل جلد مکمل کیا جائے،کیپٹن(ر) عثمان

نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا عمل جلد مکمل کیا جائے،کیپٹن(ر) عثمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے خبر نگار سے)کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل اور ڈ ی سی او لاہور کیپٹن (ر ) محمد عثمان نے شہر میں ہونے والی بارش کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لکشمی چوک کا دورہ کیا۔انہوں نے وہاں پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اورسٹاف کی حاضری اور پانی کے نکاس کو بھی چیک کیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے لکشمی چوک میں بارشی پانی کو فوراً نکالنے پر ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔ اس موقع پر انہوں نے واسا ،ٹاؤنز انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ تا کہ شہریوں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے۔