ایدھی صاحب نے ثابت کیا جذبہ پیسے سے بہتر ہے،صوفی رمضان

ایدھی صاحب نے ثابت کیا جذبہ پیسے سے بہتر ہے،صوفی رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نامہ نگار)عبدالستار ایدھی جیسے لوگ کبھی نہیں مرتے۔ سیاسی سے زیادہ سماجی خدمات سے دلی سکون ملتا ہے۔ ان خیالا ت کااظہار صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس و پنجاب ٹیچرزیونین نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی موت نے پوری پاکستانی قوم کو دکھی کردیا ہے، صدیوں بعد ایسے انسان پیدا ہوتے ہیں۔
انہوں نے سماجی خدمات سے یہ ثابت کردیا کہ انسانیت کی خدمات کیلئے صرف پیسہ نہیں بلکہ جذبہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان ہی میں اپناعلاج کروایا اور اپنا جینا ومرنا پاکستان کیلئے ثابت کردیا۔


یہ ان کی حب الوطنی کی عظیم مثال ہے۔ ہم ان کی آخرت میں کامیابی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا گو ہیں۔ انشاء اللہ ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔