مدینہ منورہ میں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے،انجمن غلامان مصطفی
لاہور(پ ر) انجمن غلامان مصطفیؐ وقادری فورم کے زیراہتمام کانفرنس جامع مسجد المنارِ فاروق اعظمؓ شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان مرکزی رہنما مولانا فاروق احمد قادری رضوی ضیائی کی صدارت میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن غلامان مصطفی ؐ وقادری فورم کے مرکزی عہدیداروں ڈاکٹر قاری سید نور المصطفیٰ قادری ، مرکزی سیکرٹری جنرل دینی وسماجی رہنما محمد شان علی قادری، مولانا سید دولت علی شاہ ادارہ صراط مستقیم کے مرکزی رہنما علامہ محمد علی مرتضیٰ ہاشمی ودیگر نے اربوں مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن مدینہ منورہ میں ہونیوالی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے اسلام و مسلم دشمن طاقتوں کی سازش قرار دیا
اور کہا کہ مسلم دشمن طاقتیں عالم اسلام کی عقیدتوں و محبتوں کے مرکز سعودی عرب میں دہشت گردی کرکے یہودی ایجنڈا پورا کرنا چاہتی ہیں۔
