ایدھی نے ریاست کا کام اپنے ذمے لے رکھا تھا،عظیم طارق

ایدھی نے ریاست کا کام اپنے ذمے لے رکھا تھا،عظیم طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ایدھی پاکستان کا فخر تھے جنہوں نے لاچاروں اور بے سہاروں کی مدد کر کے ریاست کا کام اپنے زمہ لے رکھا تھاحکومت محض تعزیتی بیانات کی بجائے ایدھی کے کاموں کو آگے بڑھائے انہوں نے ثابت کیا حقیقی ہیرو بڑی گاڑی اور دولت کے ساتھ نہیں بنتے ان خیالات کا اظہار تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق ،سیکرٹری جنرل امجد ایڈوکیٹ ،پنجاب کے صدر اللہ توکل ڈھڈی ،سیکریٹری اطلاعات زیشان حسن ایڈوکیٹ نے پاکستان کے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ان کا جذبہ اور لگن آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے ان کی شخصیت پاکستان کا فخر اور پاکستان کی پہچان تھے انہوں نے کہاکہ ان کے بے مثال جنازے سے یہ بات ہو گئی کہ وہ لوگوں کے دلوں میں بستے تھے اور عوام کے ہیرو تھے