دنیا نے ایک عظیم انسان کو کھو دیا ہے،ملک شکیل ،شرجیل ملک
لاہور (پ ر)مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما ملک محمد شکیل اور شرجیل ملک نے عظیم سماجی رہنماعبدالستارایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیانے ایک عظیم انسان کھودیا ٗایدھی جیسا کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا یہ ملک کا ایک بڑا نقصان ہے اور ان کا کام الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا اپنے ایک بیان میں ملک محمد شکیل نے کہا کہ الفاظ ایدھی صاحب کی خدمات کا احاطہ نہیں کر سکتے،ہمیں ایدھی صاحب کے عظیم مشن کی تقلید کرتے ہوئے انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنی چاہئے۔مولانا ایدھی صاحب کی دکھی انسانیت کیلئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے، انہوں نے کہا کہ عبدالستارایدھی نے سادہ زندگی گزاری اور ذات پات اور مذہب کی تمیز کئے بغیر صرف انسانیت کی خدمت کی،ان کی وفات سے پاکستان فلاحی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، ہم ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،شرجیل ملک نے کہا کہ انسانیت کی علامت عبدالستار ایدھی رخصت ہوگئے۔
