روضہ رسول کے قریب دھماکہ یہودی سازش ہے،اکرم رضوی
لاہور( نامہ نگار) انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے ناظم محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ روضہ رسول کے قریب دھماکہ پر دنیا بھر کے مسلمان شدید اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہیں۔ مسلم دنیا کے خلاف صلیبی اور یہودی سازشیں عروج پر ہیں۔ یارسو ل اللہ کہنے والے اپنی جانوں پر کھیل کر روضہ رسو ل کی حفاظت کریں گے۔ مسجد نبوی اور روضہ رسول کے قریب دھماکے عالمی سازش ہے۔ اہل حق روضہ رسول کی حفاظت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔ مسجد نبوی اور وضہ رسول کے قریب دھماکے کرنے میں خاری اور تکفیری ٹولہ ملوث ہے۔ مسجد نبوی شریف کے قریب دھماکہ ہونا سعودی حکومت کی نااہلی و ناکامی ہے۔ خانہ کعبہ اور روضہ رسول کا انتظام عالم اسلام کی مشترکہ کمیٹی کے سپرد ہونا چاہیئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ مصطفائی ہاؤس میں عید الفطر کی مبارکباد دینے آنے والے مختلف طلباء تنظیموں کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئیکیا۔اکرم رضوی نے مزید کہا مسجد نبوی اور روضہ رسول کے قریب دھماکے اسلامیانِ عالم کی غیرت کیلئے عظیم چیلنج ہے۔ داعش کو اسلام اور مسلمانوں کے خلا ف استعمال کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی کے ناکافی انتظامات کی وجہ سے دھماکہ کرنے والے اپنے نا پاک ارادوں میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دھماکہ کرنے والے فسادیوں کے خلاف امت مسلمہ متحد ہو جائے۔ استعماری طاقتوں کی سازشوں کے توڑ کیلئے وحدت امت کی ضرورت ہے۔ سانحہ مسجد نبوی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ دھماکہ کرنے والے فسادیوں کے خلاف امت متحدہو جائے۔ مسجد نبوی کا تقدس پامال کرنے والے بد بخت اللہ کے عذاب سے بچ نہیں سکیں گے۔
