مادر ملت فاطمہ جناحؒ نے تحریک پاکستان میں فعال کردار ادا کیا،زیبا
لاہور( پ ر) فلم سٹار زیبا نے کہا ہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے عظیم بھائی بانی پاکستان قائد اعظم کے شانہ بشانہ چل کر قیام پاکستان کی جدوجہد میں انتہائی فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے یہ بات مون لائٹ سکول علامہ اقبال اور نسبت روڈ لاہور مادر ملت کی برسی کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ محترمہ فاطمہ جناح کا نام آتا ہے۔ اگر ہم تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار کا ذکر کریں گے تو بھی فاطمہ جناح کا نام سرفہرست رہے گا۔ مون لائٹ سکول کی پرنسپل شہزادی گلفام نے کہا کہ قائد اعظم نے حصول پاکستان کے لئے جو کچھ کیا وہ محترمہ فاطمہ جناح کی بدولت ہی ممکن ہوا۔ تحریک پاکستان میں محترمہ فاطمہ جناح کی یہی ایک خدمت کافی تھی جو آپ قائد اعظم کی خدمت کر کے کر رہی تھیں۔شائستہ عظیم اور علینہ نسیم نے بھی خطاب کیا
