نیٹو ممالک کا افغانستان کو ایک ارب ڈالر سالانہ امداد دینے کا اعلان

نیٹو ممالک کا افغانستان کو ایک ارب ڈالر سالانہ امداد دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وارسا (خصوصی رپورٹ) افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز اور افغان فوج کی تربیت کیلئے نیٹو ممالک نے افغانستان کو ایک ارب ڈالر سالانہ امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔نیٹو ممالک نے افغانستان کو ایک ارب ڈالر سالانہ امداد دینے کا اعلان وارسا میں جاری دو روزہ نیٹو سمٹ میں کیا۔ نیٹو حکام کے مطابق یہ رقم افغانستان کو ملنے والی امریکی امداد کے علاوہ ہو گی۔ یہ امداد اگلے تین سال تک جاری رہے گی۔ اس وقت افغانستان میں مشترکہ طور پر نیٹو اور امریکہ کے 12 ہزار فوجی اہلکار موجود ہیں۔

مزید :

علاقائی -