ڈیرہ ،سیر وتفریح کیلئے جانیوالے بائیک سواروں کو حادثہ ،1 جاں بحق ،دوسرا زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ سے تفریح کیلئے جانیوالے موٹر سائیکل سوار حادثہ کا شکار، ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ،چشمہ روڈ پر ڈیرہ واپس آنیوالی پوٹوھار جیپ کے حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تفریح کیلئے جانیوالے موٹرسائیکل سوار حادثہ کا شکار ہوگئے حادثے میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والا محمد ہارون موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی کامل شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ملتان ہسپتال ریفر کردیا گیا دوسرے واقعے میں ڈیرہ آنیوالی پوٹوھار جیپ چشمہ روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں دو افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
