بنگلہ دیش میں مزید حملے کریں گے:بنگالی جنگجوؤں کی داعش کی نئی ویڈیو میں دھمکیاں
ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)داعش کی جانب سے منظر عام پر آنے والی نئی ویڈیو نے بنگلہ دیش میں خوف و ہراس پھیلادیا۔ایسی دھمکی دیدی کہ حکام کی نیندیں حرام ہو گئیں۔بھارتی اخبا ر انڈین ٹائمز کے مطابق داعش کی جانب سے جاری کردہ نئی ویڈیو میں موجود جنگجوؤں میں تین بنگلہ دیشی نوجوان بھی شامل ہیں۔ویڈیو میں موجود 3بنگلہ دیشی نوجوانوں نے ملک میں مزید حملوں کی دھمکیاں دی ہیں ۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق ویڈیو میں موجود تینوں بنگالی نوجوانوں کی شناخت ہو گئی ہے ۔ان میں سے ایک ڈینٹسٹ ،دوسرا ابھرتا ہوا گلوکار جبکہ تیسرا منیجمنٹ کا طالب علم ہے۔بھاتی اخبار نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ان تینوں میں سے ایک کا نام تشار ہے جو کہ ملکی آرمی کے میجرواشیکور آزاد کا بیٹا ہے ۔داعش کی جانب سے یہ ویڈیو ایسے موقع پر جاری کی گئی ہے جب چند روز قبل بنگلہ دیش کے سفارتی علاقہ میں موجود ایک معروف ریسٹورنٹ پر داعش کے حملے میں بائیس افراد مارے گئے تھے۔
