عید کے تین روز ،13ون ویلرز جان کی بازی ہار گئے ،موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے 10افراد جاں بحق
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )لاہور کی سڑکوں پر ون ویلنگ ہے کہ رْکنے کا نام ہی نہیں لیتی, عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران منچلے نوجوان آپے سے باہر ہو گئے ،تین روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 300 سو سے زائد افراد ون ویلنگ کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔پو لیس نے سینکڑو ں نوجو انو ں کو ون ویلنگ کے الزا م میں حرا ست میں لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں میں نوجوان اور منچلے موٹر سائیکل ملتے ہی آپے سے باہر ہو گئے ،ون ویلنگ کا جنون ان کو اہم شاہراہوں پرلے آیا۔ ما ل رو ڈ ، لبر ٹی گو ل چکر ، مسلم ٹاؤن ، شما لی چھا ؤ نی ، سرور رو ڈ ، مغل پو ر ہ ، ہر بنس پو ر ہ ،جیل رو ڈ وغیر ہ کے علاقوں میں ون ویلنگ کے جنونی عید کے پہلے روز سے ہی زخمی ہوکر طبی امدا د کے لئے شہر کے مختلف ہسپتالو ں جناح، گنگا را م ، سروسز ، میواور جنر ل ہسپتا ل میں پہنچنا شروع ہونے لگے جہا ں متعد د افرا د کی حا لت تشویشنا ک ہے ۔ زخمیو ں میں ، احسن ، ر حمن ، ر فیق ، ر حمت ، عمر ، علی ، بلا ل ، رؤ ف ، نو ید ، ارحم ، ر ضا ، ما نی ، حسیب ، ما جد ، وقاص ، ذیشان ، حسین ، فیا ض ، امین ، اشر ف ، حیدر ، ابرا ہیم ، قاسم ، احمد ، فاروق، اکمل ، ابرا ر ، شانی وغیر ہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پو لیس کا کہناہے کہ متعد د ون ویلرز کو گرفتا ر کر کے تھا نو ں میں بند کیا گیا ہے اور یہ کر یک ڈا ن جا ر ی ر ہے گا ۔شہر کے مختلف تھانو ں میں ون ویلنگ کے جرم میں پکڑے گئے افراد میں اکثر کم عمر لڑکے ہیں جنہوں نے خود کو بے قصور قرار دیا۔ کہتے ہیں لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے اْنہیں پکڑ لیا ہے۔ شہر میں ون ویلنگ کے سینکڑو ں مقد ما ت در ج ہو ئے جن میں سب سے زیا د ہ مقد ما ت مسلم ٹاؤن تھا نہ میں در ج کئے گئے جن کی تعدا د 30کے قریب ہے جبکہ سول لا ئنز میں 15مقد ما ت در ج کئے گئے ، ر یس کو رس میں بھی 5مقد ما ت درج ہو ئے ۔گلبر ک میں 6مقد ما ت ، شما لی چھاؤنی میں 8مقد ما ت در ج ہو ئے ۔ واضح ر ہے شہر میں عید کے تین روز کے دورا ن ون ویلنگ کر تے ہو ئے 13کے قریب افرا د جا ن کی با زی ہا ر گئے جبکہ 10ا فرا د مختلف ون ویلر زکی مو ٹر سائیکل سے ٹکرا کر جا ں بحق ہو ئے ۔
