لازوال خدمات کی بدولت ایدھی صاحب ہمیشہ زندہ رہیں گے،ڈاکٹر ارشد ضیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروس بریگیڈئر (ر)ڈاکٹر ارشد ضیا نے کہا ریسکیو1122 عظیم پیکر انسانیت، فخرِ پاکستان عبدالستار ایدھی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتی ہے بلاشبہ آج پاکستان ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو1122 کو حادثات و سانحات میں ایدھی سروس کی ہمیشہ معاونت حاصل رہی ہے۔ ریسکیو 1122 تمام حادثات و سانحات میں بے یارو مددگار متاثرین کو بر وقت ایمرجنسی مدد کی فراہمی سے ایدھی صاحب کے مشن کو جاری و ساری رکھے گا۔بے شک ایدھی صاحب اپنی لازوال خدمات کی بدولت ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ عبدالستار ایدھی صاحب کو جنت الفردوس میں اعٰلی مقا م عطا فرمائے آمین۔
