صفا پورہ میں آپسی تصادم،فوجی اہلکار ہلاک،دوسرا شدید زخمی
گاندربل ( کے پی آئی ) مقئبوضہ کشمیر میں صفا پورہ میں دو فوجی اہلکاروں کے آپسی جھگڑے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔ 13 آر آر آرمی کیمپ صفاپورہ سے وابستہ پٹرولنگ پارٹی صفاپورہ اشم روڑ پر جب ڈیوٹی دے رہی تھی تو نائیک وینکٹا کرشنن ولدساکن المور آندھراپردیش بلٹ نمبر 170 1077p کی سپاہی منوہر سنگھ بلٹ نمبر 15133290kکے درمیان تو تو میں میں ہوئی اور نوبت یہا تک پہنچ گئی کہ دونوں نے اپنی ہی سروس رائفل نکال ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں جس سے وینکٹا کرشنن کی موت موقع پر ہی ہوگئی جبکہ کانسٹیبل منوہر سنگھ شدید زخمی ہوگیا جسے بادامی باغ آرمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
