شمالی کوریا کی جانب سے آب دوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کی جانب سے آب دوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا کی جانب سے ہفتے کے روز ایک آب دوز سے بیلیسٹک میزائل فائر کیا۔ تاہم جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ غالبا یہ میزائل تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔ یہ میزائل تجربہ گزشتہ کچھ روز سے جزیرہ نما کوریا میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں شدید اضافے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل واشنگٹن اور سیول حکومتوں نے جنوبی کوریا میں میزائل دفاعی نظام کی تنصیب پر اتفاق کیا تھا۔ اس پر شمالی کوریا نے ردعمل میں کہا تھا کہ وہ امریکا کی جانب سے ’اعلان جنگ‘ پر ’بھرپور جوابی اقدام‘ کرے گا۔ جنوبی کوریا کی جانب سے ہفتے کے روز بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی ایک آب دوز سے میزائل فائر کیا۔

تاہم فائر کیے جانے کے چند ہی ثانیوں بعد یہ میزائل گر گیا اور اپنے ہدف تک نہ پہنچ پایا۔ اس تجربے کے حوالے سے فی الحال پیونگ یانگ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ادھر واشنگٹن حکومت نے اس میزائل تجربے کی شدید مزمت کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -