ایدھی صاحب پاکستانیوں کا فخر تھے یقین نہیں آتا وہ ہمیں چھوڑ گئے،بلاول
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ یقین نہیں آتا ایدھی صاحب ہمیں چھوڑ گئے۔وہ ہمارے پاکستانیوں کیلئے باعث فخر تھے۔بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے اچھائی کا پیغام دیا۔ان کی انسانیت کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
