عالمی میڈیا نے بھی ایدھی کے انتقال کی خبرکو نمایاں جگہ دی

عالمی میڈیا نے بھی ایدھی کے انتقال کی خبرکو نمایاں جگہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالستار ایدھی کے انتقال کی خبر دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔بین الاقوامی میڈیا نے ایدھی کی شخصیت پرخصوصی ضمیمے شائع کئے اوران کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے انتقال کی خبرکو عالمی میڈیا نے نمایاں جگہ دی ،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے عبدالستارایدھی کو غریب اور ضرورت مند افراد کا ہیرو قرار دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے نے ایدھی کو انسانیت دوست شخصیت قرار دیااور ان کی شخصیت پر خصوصی فیچرز شائع کئے۔بھارتی اخبارات نے بھی ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ایشیا سمیت مشرق وسطی کے میڈیا نیبھی ایدھی صاحب کیانتقال کی خبر کو بڑی خبر کیطور پر چلایااور انہیں فقیر منش سماجی کارکن اورانسان دوست شخصیت قرار دیا۔

مزید :

صفحہ اول -