الفاظ عبد الستار ایدھی کی خدمات کا احاطہ نہیں کر سکتے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ الفاظ ایدھی کی خدمات کا احاطہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا ہمیں عبدالستارایدھی کے عظیم مشن کی تقلید کرتے ہوئے انسانیت کی بلا تفریق خدمت کرنی چاہیے۔چیف جسٹس اور لاہور ہائی کورٹ کے دیگر فاضل جج صاحبان نے اپنے تعزیتی بیان میں عبدالستارایدھی کی انسانیت سے بے لوث محبت کو سراہا اور کہا کہ عبدالستارایدھی کی دکھی انسانیت کے لئے جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔
