محکمہ تعلیم نے آن لائن داخلوں کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے
گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ)گوجرانوالہ سمیت ڈویژن بھر میں آن لائن داخلوں کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ تعلیم نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اس سال ڈویژن بھر کے مختلف کالجوں میں آن لائن داخلوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے طلباء و طالبات گھر بیٹھے اپنی مرضی کے کالجوں کو داخلہ فارم آن لائن سسٹم کے ذریعے بھجواسکیں گے ذرائع کے مطابق داخلہ فارم‘ مضامین‘ کالجوں کے حوالے سے مکمل تفصیلات آن لائن حاصل کی جاسکیں گی۔
