کنجاہ: عید کے دوسرے روز درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں بند
کنجاہ( نمائندہ خصوصی ) عیدالفطر کے دوسرے روز تھانہ کنجاہ پولیس نے درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں بند کر دیں۔لوگ اپنے پیاروں سے نہ مل سکے، پولیس نے ون ویلنگ کی آڑ میں نوجوانوں کی بجائے بوڑھوں ، ضعیفوں اور شریف شہریوں کی موٹر سائیکلیں ، کاغذات اور نمبر پلیٹ ہونے کے باوجود بند کر دیں،جبکہ پولیس کی نمبر پلیٹیں لگا کر گھومنے والے آزاد پھرتے رہے، مجھے کس جرم میں پکڑا ہے، معلوم کرنے والوں پر پولیس کا تشدد، عوام میں خوف و ہراس ، تفصیلات کے مطابق کنجاہ پولیس ون ویلنگ کرنے والوں اور بغیر نمبر پلیٹ اور کاغذات نہ رکھنے والوں کی بجائے عام شہریوں کو کنجاہ قینچی روڈ پر ناکہ لگا کر شہریوں کو تنگ کرتی رہی، اور لوگ اپنے پیاروں سے بھی عید نہ مل سکے، دور دراز سے آنے والے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ان کی موٹر سائیکلیں بھی بند کر دی گئیں،اب علاقہ بھر کی عوام پولیس کے ڈر سے موٹر سائیکل پرسفر کرنے سے گھبراتے ہیں، جبکہ غریب لوگوں کے پاس موٹر سائیکل کی سواری ہے ہر آدمی استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ کار یا گاڑی خرید سکے، عوامی و سماجی حلقوں نے آر پی او گوجرانوالہ ، ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس عام شہریوں کو تنگ نہ کرے۔
موٹر سائیکلیں بند
