عبد الستار ایدھی کو نوبل امن انعام ضرور ملنا چاہیے،رضا ربانی
اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عبد الستار ایدھی کو نوبل امن انعام ضرور ملنا چاہیے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہاکہ جو کام ایدھی صاحب نے انجام دیا وہ کام حکومتیں نہ کر سکیں اگرچہ یہ کام حکومتوں کا ہے لیکن ایدھی صاحب نے اس کام کے لیے اپنی زندگی صرف کر دی۔
