ملتان وگردونواح میں تمام کمرشل بنک ہفتہ کے روز چھٹی کے باوجود کھلے رہے
ملتان (سٹی رپورٹر) اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر سمیت ملتان و گردو نواح میں تمام کمرشل بنک ہفتہ کے روز چھٹی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کے باوجود کھلے رہے اور انہوں نے دن بھر بنکاری کی تفصیل کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے تمام کمرشل بنکوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ عید الفطر سے قبل آنے والے ہفتہ کے روز اور عید الفطر کے بعد آنے والے ہفتہ کے روز تمام کمرشل بنک کھول کر پیسوں کا لین دین کریں تاکہ شہریوں و تاجروں کو طویل چھٹیوں کے باعث پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑ ے جس پر بنک انتظامیہ نے عید الفطر سے پہلے آنے والے ہفتہ کے روز اور گذشہ روز بنک کھولے رکھے اور پیسوں کا لین دین کیا ۔
