یوم آبادی کل منایا جائے گا، سیمینار ریلیاں، تقریبات منعقد ہونگی

یوم آبادی کل منایا جائے گا، سیمینار ریلیاں، تقریبات منعقد ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، ٹھٹھہ صادق آباد، لیہ (وقائع نگار، نمائندگان) عالمی یوم آزادی کل منایا جائے گا، اس ضمن میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام سیمینار، ریلیاں اور تقرریبات منعقد کی جائیں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

گی۔ ملتان سے وقائع نگار کے مطابق محکمہ بہبود آبادی ملتان کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے موقع پر’’ بیٹیوں کی صحت اور تعلیم و تربیت میں آج کی سرمایہ کاری ۔کل کے خوشحال اور فلاحی معاشرے کی ضمانت ہے ‘‘ کے عنوان سے 11جولائی کو نشتر ہسپتال کے آڈیٹوریم میں صبح 9بجے سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے جس کی صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کریں گے۔ سیمینار کے شرکاء نشتر ہسپتال کے آڈیٹوریم ہال سے صدردروازہ نشتر ہسپتال تک واک میں بھی شرکت کریں گے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کل 11جولائی سوموار کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے اندر آبادی کا عالمی دن یعنی ورلڈ پاپولیشن ڈے منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی ،اس کودرپیش مسائل بارے عوام میں شعور وآگاہی پید اکرنا ہے،اقوام متحد ہ کی طرف سے آبادی کا عالمی دن ہر سال کی11جولائی کومنانے کی منظوری 1989میں دی گئی،اس دن کی مناسبت سے ملک کے تمام شہروں میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام تقریبات ،سیمینارز ،ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔ لیہ سے نما ئندہ پا کستان کے مطابق ضلع لیہ میں عالمی یوم آبا دی کے سلسلہ میں سما جی شعو ر کی بیداری کے لئے مختلف پروگرامز ترتیب دے دئیے گئے ہیں جن کے ذریعے چھوٹے کنبے کی اہمیت کے با رے میں آگا ہی دی جا ئے گی یہ با ت ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر لیہ محمد عرفان جی نے عالمی یو م آباد ی کے پر وگرامز کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتا ئی ۔ عرفان جی نے بتا یا کہ 11جو لا ئی کو عالمی یو م آبا دی کے موقع پر سما جی شعور کی بیداری کے لئے صبح 9بجے ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیا ء الحسن کی قیا دت میں واک نکالی جا ئے گی ، ٹی ڈی اے چوک پر واک کے اختتا م پر چھوٹے کنبے کی اہمیت ، ما ں بچے کی بہتر صحت کے با رے میں مختصر خطا ب کیا جا ئے گا اسی طرح کی تقریبا ت چوبا رہ اور کر وڑ لعل عیسن میں بھی منعقد ہو ں گی جن میں تحصیل پا پو لیشن ویلفیئر آفیسران ، ڈی ڈی او ایچ شرکت کریں گے ۔