حکومت ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، رفیق رجوانہ
ملتان (سٹی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت ملکی تعمیروترقی کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
ہے ۔ حکومت کیخلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کوارڈینیٹر آصف محمود قریشی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مزید نشستیں پیدا کرہی ہے ۔بے روزگاری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ سیاسی شعبدہ بازوں کی اصلیت سے نوجوان واقف ہوچکے ہیں ۔اسلیے ملک بھر کی عوام ن لیگ کے ساتھ ہے۔
