مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا گیا ‘ سیاسی سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات
ملتان (سٹی رپورٹر) بابائے قوم محمد علی جناح کی بہن مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم وفات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )
منایا گیا اس سلسلے میں مختلف سماجی سیاسی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی گئی اس سلسلے میں پاکستان سٹیزن کمیٹی کے زیر اہتمام تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت پاکستان سٹیزن کمیٹی کے چےئرمین مشرف علی قریشی نے کی اس موقع پر عزیز احمد خان ، پرو فیسر عنایت علی قریشی ، محمد اکرم نوری ، محمد احسان خان سدوزئی ، سید محمد علی رضوی ، ڈاکٹر یحیی بھٹی ، صاحبزادہ محمد ابراھیم خان آصف علی ، شیخ محمد مقیم ، محمو شوکت انصاری ، محمد اجمل رونگھا ، محمد جاوید قادری ، سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
