مسلم لیگ ن کے متحارب گروپوں میں صلح پیر غلام محی الدین چشتی، چوہدری یوسف کسیلیہ کاکندھے سے کندھا ملاکر چلنے کااعلان

مسلم لیگ ن کے متحارب گروپوں میں صلح پیر غلام محی الدین چشتی، چوہدری یوسف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گگو منڈی( نامہ نگار)گلے جب ملے تو سب گِلے جاتے رہے ۔مسلم لیگ(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ن کے متحارب گروپوں میں صلح ہو گئی ۔پیر غلام محی الدین چشتی اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے تمام اختلافات ختم کر کے آ ئندہ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چار بجے کے قریب مسلم لیگ ن کے اُمیدوار حلقہ پی ۔پی 232چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آ رائیں ،رکن قومی اسمبلی سید ساجد شاہ ،سابق چیئر مین محمد یونس ،سابق ناظم سعید احمد آ رائیں ،چوہدری عاشق آ رائیں اور رانا مبشر اور دیگر مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ غلام محی الدین چشتی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے جہاں پیر غلام محی الدین چشتی نے اُن کا پُر جوُش استقبال کیا اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے گلے میں ہار پہنا کر اُن کے ساتھ تمام اختلافات ختم کر کے آ ئندہ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آ ج مسلم لیگ کے لیے اپنے تمام اختلافات ختم کر رہے ہیں اور ضمنی الیکشن میں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی پھر پور حمائت کریں گے اور اُن کے ساتھ حلقہ میں ڈور ٹو ڈور جا کر کنویسنگ کریں گے ۔چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ پیر غلام محی الدین چشتی اُن کے بزرگ ہیں اور وہ عہد کرتے ہیں کہ آ ئندہ حلقہ کے مسائل کے حل کے لیے اُن سے مشاورت کرتے رہیں گے اور اُن کے سیاسی تجربہ سے استفادہ کریں گے ۔رکن قومی اسمبلی چودری نذیر احمد آ رائیں نے کہا کہ دونوں سیاسی شخصیات کے اس اقدام سے مسلم لیگ ن مضبوط ہو گی۔