کوٹ ادو،شرابی خاوند نے بیوی کو ڈیڑھ سالہ بچی سمیت مبینہ دریا برد کردیا

کوٹ ادو،شرابی خاوند نے بیوی کو ڈیڑھ سالہ بچی سمیت مبینہ دریا برد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)شرابی خاوند نے جوا اور شراب میں رکاوٹ بننے والی بیوی کو ڈیڑھ سالہ بیٹی سمیت دریا برد کر دیا‘دونوں کی نعشیں تاحال نہ مل سکیں تفصیل کے مطابق ٹھٹھی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

حسن علی تھانہ سنانواں کے علاقہ کے رہائشی مختار حسین مشوری کی بیٹی رابعہ بی بی کی شادی ربنواز مشوری رشتہ دار کے بیٹے نیاز حسین مشوری سے 10سال قبل ہوئی‘جس سے اس کے 4بچے9سالہ مصباح الحسن ‘7سالہ محمد احسن‘5سالہ محمد حسن اور ڈیڑھ سالہ اسوہ بی بی ہیں نیاز حسین مشوری جو کہ جواری اور شرابی تھا اسی بات پر میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر رابعہ بی بی 7ماہ قبل روٹھ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی ‘عید الفطر چاند رات کو نیاز حسین مشوری اپنی بیوی بچوں کو منا کر اپنے گھر لے گیا اور عید کے روز انہیں موٹر سائیکل پر سوار کرکے ہیڈ تونسہ پر سیر کے بہانے لے گیا جہاں اس کی بیوی ڈیڑھ سالہ بچی سمیت دریا میں ڈوب گئی ۔اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے نعشوں کی تلاش جاری ہے، اس بارے مدعی مقدمہ رابعہ بی بی کے بھائی سجاد مشوری نے الزام عائد کیا کہ نیاز مشوری منصوبے کے تحت اسکی بہن کو گھرسے منا کر لے گیا اور سیر کرانے کے بہانے رابعہ بی بی کو ڈیڑھ سالہ بیٹی اسوہ بی بی سمیت دریا کی نذر کر دیا‘جبکہ ہمیں موبائل فون پر اطلاع کی کہ رابعہ بی بی بچی سمیت دریا میں گر کر ڈوب گئی پولیس دائرہ دین پناہ نے مقتولہ رابعہ بی بی کے بھائی سجاد حسین مشوری کی مدعیت میں نیاز حسین مشوری کے خلاف مقدمہ نمبر239/16زیر دفعہ 302درج کرکے مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔