وزیرا عظم نواز شریف کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

وزیرا عظم نواز شریف کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
وزیرا عظم نواز شریف کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف لند ن سے وطن واپسی کے بعد کل سے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں جبکہ آئندہ ہفتے و ہ عبدالستارایدھی کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے کیلئے کراچی بھی جائیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کل وفاقی وزراءسے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت حکومتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیرا عظم کو بریفنگ بھی دیں گے ۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران پانا ما لیکس اور اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ تحریک جیسے معاملات بھی زیر غور آئیں گے جبکہ وزیر اعظم آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
a

مزید :

قومی -